حکومت پنجاب یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ،ای ڈی اوکمیونٹی ڈویلپمنٹ

جمعہ 25 نومبر 2016 19:36

ڈی جی خان۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیرہ غازیخان فاروق احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ․ دارالاطفال میں بچوں کو تعلیم و تربیت کے علاوہ خوراک ، رہائش اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں ․ یتیم اور بے سہارا بچوں کی تربیت او رکردار سازی کر کے معاشرے کا فعال شہری بنایاجاسکتاہے ․ انہوںنے یہ بات مخیر شخصیت نذیر احمد کی طرف سے دارالاطفال میں مقیم بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی․ اس موقع پر انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی ، منیجر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا ، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی ، سپرنٹنڈنٹ سوشل ویلفیئر قاضی یقین محمد اور سماجی کارکن نذیر احمد نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یتیم او ربے سہارا بچوں کی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں سب کو آگے آ کر فعال کردار ادا کرنا ہو گا ․ دارالاطفال میں مقیم بچیوں میں گرم ملبوسات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :