ڈیرہ مراد جما لی میں نامعلو م افراد کی فائر نگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا

جمعہ 25 نومبر 2016 19:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) ڈیرہ مراد جما لی میں نامعلو م افراد کی فائر نگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ مراد جما لی میں پولیس لائن کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں فائر نگ کر کے پولیس حولدار سکند علی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کردی گئی جبکہ واقع کا مقد مہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :