تین روزہ پولیومہم کے دوران ڈیرہ بگٹی میں بیتالیس ہزار سے زائد بچوں کو بچاو کے قطرے پلائے گئے،ڈاکٹر دائود مری

جمعہ 25 نومبر 2016 19:28

تین روزہ پولیومہم کے دوران ڈیرہ بگٹی میں بیتالیس ہزار سے زائد بچوں ..
ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر داوئو مری نے کہا ہے کہ تین روزہ پولیومہم کے دوران ضلع بھر میں تقریبا"بیتالیس ہزار سے زائد بچوں کو بچاو کے قطرے پلائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اتنی جانفشانی اور محنت کے باوجود تھرڈ پارٹی کے نام سے ایک نام نہاد واچنگ ٹیم ہماری محنت کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں ایسی ایسی جگہوں پر جاکر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیںکہ وہاں پر جانا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر مسکیف خان بگٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے خطرناک حالات کے باوجود بھی پولیو ٹیمیں ضلع کے آخری کونے میں بھی بچوں کو بچاو کے قطرے پلانے میں مصروف عمل ہیں,یہاں تک کہ پچھلے سال ہمارا ایک پولیو ورکر لینڈ مائن پر چڑھ کر اپنے جان کا نذرانہ پیش کرچکا ہی,مگر اتنے خواریوں اور قربانیوں کے باوجود بھی ایک نام نہاد واچنگ ٹیم گھر میں بیٹھ کر غلط اعدادوشمار پیش کر کے نہ صرف ہماری محنت بلکہ شہدا کے خون سے انکاری ہی,انہوں نے واضح کیا کہ اگر یہ رویہ بند نہ کیا گیا تو ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں کہ ہم مہم کا بائیکاٹ کرکے گھروں میں بیٹھ جائیں۔

متعلقہ عنوان :