ایڈیلیڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ،آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت 6وکٹوں کے نقصان پر307رنز بنا لئے

ْمیزبان کو جنوبی افریقہ کی پہلئی اننگز پر48رنز کی برتری حاصل ،عثمان خواجہ138رنز بنا کر ناقابل شکست جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ایبٹ نے 3،فیلنڈر اور ربادا نے 1،1وکٹ حاصل کی

جمعہ 25 نومبر 2016 18:48

ایڈیلیڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ،آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت 6وکٹوں ..
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین جاری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 307رنز بنا لئے ہیں اور جنوبی افریقہ پر پہلی اننگز کے مقابلے میں 48رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 138رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ سٹیو سمتھ59 اور ہینڈز کمپ54 بنا کر آئوٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ایبٹ نے 3،فیلنڈر اور ربادا نے 1،1وکٹ حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 14 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو پانچ رنز کے اضافے سے میٹ رین شا اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں دس رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ وارنر کی اننگز بھی صرف 11 رنز تک محدود رہی اور وہ اننگز میں کائل ایبٹ کی دوسری وکٹ بنے۔

37 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان اسٹیون اسمتھ کی وکٹ پر آمد ہوئی جنہوں نے عثمان خواجہ کے ساتھ مل کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کیا اور اپنی ٹیم کو مضبوط مقام تک پہنچا دیا۔تیسری وکٹ کیلئے 137 رنز کی اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب اسمتھ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 59 رنز بنائے۔اس کے بعد پہلا میچ کھیلنے والے پیٹر ہینڈز کومب کی وکٹ پر آمد ہوئی اور عثمان نے ان کے ساتھ بھی 101 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو پہلی اننگز میں برتری دلا دی۔

اس دوران عثمان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچویں سنچری اسکور کی۔کائل ایبٹ نے پھر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی اور ہینڈز کومب کی وکٹیں بکھیر کر ان کی 54 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اس موقع پر جنوبی افریقی بالرز میچ میں واپس آتے نظر آئے اور دس رنز کے اضافے سے آسٹریلیا کو مزید دو وکٹوں سے محروم کردیا۔اس موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح آسٹریلیا دوبارہ یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوا کر بڑی برتری لینے سے محروم رہ جائے گا لیکن عثمان خواجہ نے جنوبی افریقہ کے اس خواب کو چکنا چور کردیا۔

انہوں نے مچل اسٹارک کے ساتھ ساتویں وکٹ کیلئے مزید 24 رنز جوڑے اور دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے چھ وکٹ کے نقصان پر 307 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 48 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ نے فاف ڈیو پلیسی کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز 259 رنز نو کھلاڑی آٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سیریز میں پہلے 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل اور آسٹریلیا کو ہوم گرانڈ پر تاریخی 3-0 کی شکست سے بچنے کیلئے اس میچ کو لازمی ڈرا یا جیتا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :