روس کی سی پیک میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہیں۔وزیراعظم
ملاقات میں تاپی گیس منصوبہ، فضائی رابطوں کی بحالی سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال،تاپی گیس منصوبہ خطے میں بہتری کامنصوبہ ہے سی پیک سے پورے خطے کی ترقی ہوگی،دنیاکی آدھی آبادی سی پیک سے فائدہ اٹھائے گی۔وزیراعظم محمدنوازشریف کی صدرترکمانستان سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 نومبر 2016 17:52
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے ترکمانستان کے صدرسے ملاقات کی،جس میں تاپی گیس منصوبے سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،اس موقعہ پردونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کی بحالی پربھی بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف ترکمانستان کے دورے پرہیں،وزیراعظم کاترکمانستان میں پرتپاک استقبال کیاگیا۔
وزیراعظم نوازشریف نے ترکمانستان کے صدرسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔ترکمانستان کے صدرسے کہا کہ سال میں دوملاقاتیں کریں۔دونوں ممالک کے درمیان ہرسال اعلیٰ سطح پررابطہ ہوناچاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ تاپی گیس منصوبہ خطے میں بہتری کامنصوبہ ہے۔(جاری ہے)
تاپی منصوبہ پاکستان میں گیس کی ضروریات پوری کرے گا۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سی پیک سے پورے خطے کی ترقی ہوگی۔روس کی سی پیک میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہیں۔کئی ملک سی پیک منصوبے میں شمولیت کے خواہشمندہیں۔سی پیک منصوبے سے 10سالوں میں خوشحالی آئیگی۔جنوبی اور سنٹرل ایشیاء کوریل سڑک سے ملانے کامنصوبہ ہے۔ایشیاء کوکراچی اورگوادربندرگاہ پرلے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ دنیاکی آدھی آبادی سی پیک ست فائدہ اٹھائے گی۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.