وزیرداخلہ چوہدری نثار اور مولانا فضل الرحمان کی جلد صحتیابی کیلئے پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد میں خصوصی دعا

چوہدری نثار ہر عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ انتہائی جرات کے ساتھ لڑتے ہیں ، وہ ہمارا اثاثہ ہیں، خطیب قاری احمد الرحمان کی ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے وزیر داخلہ کے کردار کی تعریف

جمعہ 25 نومبر 2016 17:57

وزیرداخلہ چوہدری نثار  اور مولانا فضل الرحمان کی جلد صحتیابی کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جلد صحتیابی کیلئے پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعا کی گئی،مسجد کے خطیب قاری احمد الرحمان نے ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے چوہدری نثارعلی خان کی خدمات کی تعریف کی اور کہاکہ چوہدری نثار دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کا مقدمہ انتہائی جرات کے ساتھ لڑتے ہیں اور وہ ہمارا اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد خطیب نے چوہدری نثار اور مولانا فضل الرحمان کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔نماز جمعہ میں وزیردفاع خواجہ آصف،وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ،وفاقی وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب،وزیرمملکت بلیغ الرحمان سمیت حکومت اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ اور سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی(خ م+ط س)