آرمی چیف کا ملتان،بہالپوراوراوکاڑہ گیریژن کادورہ

آرمی چیف کی پاک فوج کے افسران اورجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف،آرمی چیف نے خصوصی بچوں کے اسکول کاافتتاح بھی کیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 نومبر 2016 17:35

آرمی چیف کا ملتان،بہالپوراوراوکاڑہ گیریژن کادورہ

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملتان،بہالپوراوراوکاڑہ گیریژن کادورہ کیا،آرمی چیف کاکورکمانڈرملتانلیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور کورکمانڈربہالپورلیفٹیننٹ جنرل جاویداقبال نے استقبال کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے اوکاڑہ چھاؤنی کاالوداعی دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے افسروں اورجوانوں سے ملاقات بھی کی اور انکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔جبکہ سرحدپرتعینات مستعدافسروں اور جوانوں کی مہارت کوبھی سراہا۔آرمی چیف نے خصوصی بچوں کے اسکول کاافتتاح بھی کیا۔سکول میں فوجی اور سول افرادکے بچے پڑھ سکیں گے۔آرمی چیف نے سکول میں بچوں کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔