موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ڈاکٹر امجد علی معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے

جمعہ 25 نومبر 2016 17:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایات اور رہنمائی میںصوبے کے پسماندہ اور اب تک نظر انداز کئے گئے علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دے رہی ہے تاکہ غربت و مایوسی کا خاتمہ ہو سکے۔یہ بات انہوں نے ضلع سوات اور خاص طور پر حلقہ پی کی82-کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کے بعد معززین سوات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی گہری دلچسپی کی بدولت سوات میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع ہیں جبکہ حلقہ پی کی82-میں مزید نئی سکیموں پر جلد کام شروع ہونے والا ہے جنکی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور غربت و بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ملاقات کے دوران حلقہ پی کی82- میںجاری ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اس کے علاوہ انہوں نے ہائوسنگ کے شعبہ میں جاری منصوبوں ،پاکستان تحریک انصاف کو مزید مضبوط اور فعال بنانے، اس کی تنظیم سازی کرنے ،آئندہ انتخابات کیلئے لائحہ عمل طے کرنے سمیت دیگر امور کے بارے میں بھی ہدایت دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ شموزئی کے دوران وزیر اعلیٰ نے علاقہ کیلئے ڈگری کالج، سپورٹس سٹیڈیم ، بری کوٹ بائی پاس، مراکز صحت و تعلیم کی اپ گریڈیشن اور متعد ددیگر منصوبوں پر پیش رفت اور عمل درآمد سے متعلق احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :