ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں تاخیر ی حربوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا،حاجی حبیب الرحمن وزیر زکوة کے پی کے

جمعہ 25 نومبر 2016 17:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیر زکواة ، اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں ٹال مٹول اور تاخیر ی حربوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا لہذا متعلقہ اداروںکے حکام کو چاہئے کہ وہ ُسرخ فیتے کے کلچر سے کنارہ کشی کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کی گئی ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ضلع بونیر میں قومی تعمیر کے محکموں کے سربراہوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا اجراء ہمارا کسی پر احسان نہیں بلکہ ہم منتخب نمائندہ ہونے کی حیثیت سے انہیں اپنا حق لوٹا رہے ہیں اور انشاء الله یہ حق انہیں مل کر رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی ضلع بونیر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کیا تھا اور رواں مالی سال میں بھی ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیںلہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی تعمیر کے محکموںکے سربراہا ن اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے مذکورہ منصوبوں پر تیز رفتاری کے ساتھ کام کرکے انکی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام ان سے مستفید ہو سکیں۔