علاقائی ایڈمشن کمیٹی برائے میڈیکل کالجز کا اجلاس

اسلام آباد میں قائم میڈیکل کالجز میں داخلہ کے طریقہ کار پر غور، میرٹ پالیسی کو ہر صورت میں نافذ کرنے پر اتفاق

جمعہ 25 نومبر 2016 17:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) علاقائی ایڈمشن کمیٹی برائے میڈیکل کالجز کا اجلاس جمعہ کو وزارت قومی صحت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں قائم میڈیکل کالجز میں داخلہ کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ میرٹ پالیسی کو ہر صورت میں نافذ کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں تمام قانونی پہلوئو ں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی الحاق شدہ یونیورسٹیاں میرٹ لسٹ مرتب کریں گی اور طلباء پی ایم ڈی سی کے تحت رجسٹرڈ کئے جائیں گے جو طے شدہ معیار پر پور اترتے ہوں گے۔ ایڈمیشن کمیٹی پی ایم ڈی سی اور تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور 2016ء کی ایڈمیشن ریگولیشن کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد ہو سکے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وزارت قومی صحت کی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کی ہدایت پر میرٹ کے نفاذ کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں تمام قانونی پہلوئوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :