وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم ولادت شاندار انداز میں منائے گی،وزیر مملکت مریم اورنگزیب

تقریبات کا موضوع ’’قائد کا پاکستان‘‘ ہو گا، انڈور اور آئوٹ ڈور سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا، تقریبات ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی

جمعہ 25 نومبر 2016 17:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم ولادت انتہائی شاندار انداز میں منائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تقریبات کا موضوع ’’قائد کا پاکستان‘‘ ہو گا۔ وزارت اور اس کے متعلقہ محکمے اس سلسلہ میں مختلف انڈور اور آئوٹ ڈور سرگرمیوں کا اہتمام کریںگے اور تقریبات ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی جن میں قائد کی مصوری کے مقابلے، تقریری مقابلے، قائد کی زندگی سے متعلق کوئز، بچوں کیلئے پپٹ شو اور ٹیبلو، قومی ترانہ اور گیت شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :