مسلمان ہونے کا شبہ، اسلام مخالف افراد نے ہندو شخص کو ہی تشدد کا نشانہ بناڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 نومبر 2016 17:25

شکاگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 نومبر 2016ء): ایک امریکی بار (Bar) میں کچھ اسلام مخالف شخص نے مسلمان ہونے کے شُبے میں ایک ہندو شخص کو پکڑ کر تشد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ مسلم مخلاف منافرت پر مبنی نفرت آمیز واقعات میں ایک اور افسوسناک واقعہ امریکی شہر پنسیلیوینیا میں پیش آیا جہاں ایک ہندو شخص کو مسلمان سمجھ کر اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندو شخص انکر مہتا ریڈ روبن ریسٹورنٹ میں کان میں ائیر بڈز لگائے اپنے ٹیبٹ پر کچھ کام کرنے میں مصروف تھے کہ تبھی ایک مسلم مخالف شخص نے انہیں پیچھے سے پکڑا اور گھونسوں اور کہنیوں کے وار سے ان پر بد ترین تشدد کیا۔ غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ نسلی منافرت رکھنے والے حملہ آور کی شناخت جیفری برگس کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر پہلے بھی نسلی امتیاز کی بنا پر تشدد کرنے میں ملوث رہا ہے۔ مہتا نے بتایا کہ جیفری نے آ کر مجھے مارنا شروع کیا اور کہا کہ اب حالات مختلف ہیں اور میں تم یہ نہیں چاہتا کہ تم جیسے لوگ میرے سامنے بیٹھیں۔ کونسل آن امریکین اسلامک ریلیشن کا کہنا تھا کہ یہ کافی عرصے میں اسپائک میں ہونے والا مسلم مخالف یہ پہلا واقعہ ہے۔ حملہ آور کو پولیس نے تشدد اور ہراساں کرنے سمیت دیگر الزامات میں بھی گرفتار کر لیا ہے۔