پاکستان کی سی پیک اور گوادرپورٹ کے استعمال کیلئے سفارتی سطح پرکامیابی

روسی انٹیلی جنس کے اعلیٰ سطحی وفدکاگوادرکادورہ،روس کی گرم پانیوں تک رسائی اورگوادرپورٹ کے استعمال کیلئے درخواست،پاک چین قیادت جلداعلیٰ سطح پرمعاملات کوحتمی شکل دیگی،روس پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کابھی خواہاں ہے۔سفارتی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 نومبر 2016 17:23

پاکستان کی سی پیک اور گوادرپورٹ کے استعمال کیلئے سفارتی سطح پرکامیابی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر2016ء) :پاکستان کوسی پیک اور گوادرپورٹ کے استعمال کیلئے سفارتی سطح پرکامیابیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں،روس نے گرم پانیوں تک رسائی اور گوادرپورٹ کے استعمال کیلئے درخواست دے دی ہے، روسی انٹیلی جنس کے اعلیٰ سطحی وفدنے گوادرکادورہ بھی کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق یورپی ممالک میں سی پیک سے متعلق کچھ منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

روس سمیت جرمنی،برطانیہ،ترکی،اٹلی،دیگربڑے ممالک کی جانب سے بھی گوادرپورٹ کواستعمال کرنے کے خواہشمند ہیں۔تاہم روس نے گرم پانیوں تک رسائی اور گوادرپورٹ کے استعمال کیلئے درخواست دے دی ہے۔پاک چین قیادت جلداعلیٰ سطح پرمعاملات کوحتمی شکل دے گی۔ذرائع کاکہناہے کہ روس گوادرپورٹ کوعالمی تجارت کیلئے استعمال کرناچاہتاہے۔روس پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کابھی خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :