پاکپتن، ڈکیتی، چوری کی تین وارداتوں میں لاکھوں روپے کی اشیاء چرا لی گئیں

جمعہ 25 نومبر 2016 17:27

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) ڈکیتی اور چوری کی تین وارداتوں میں لاکھوں روپے اشیاء چرا لی گئیں۔پہلی واردات میں گیا رہ مسلح ملزموں محمد نواز وغیرہ نے چک موضع جنڈ کے کاشت کار محمد انور کی20000 روپے مالیت چار کنال دھان کاٹ کر ٹریکڑ ٹرالی پر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری وادات میں محمد امین نے اپنا موٹر سائیکل SLK-6567 گھر کے باہر کھڑا کیا تین چور اس کا موٹرسائیکل چرا کر لے گئے۔ تیسری واردات میں دو چوروں نے چک 57-EBکے عرفان لیاقت کے احاطہ مویشیاں سی270000 روپے مالیت کا بیل اور بھینس چرا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :