پاکپتن، زمین کے تنازعہ کی رنجش پر پانچ افراد کا کزنوں پر تشدد

جمعہ 25 نومبر 2016 17:27

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء)زمین کے تنازعہ کی رنجش پر پانچ افراد کا کزنوں پر تشدد۔

(جاری ہے)

بتا یا گیاہے کہ گائوں 24/Eb کے رہائشی شوکت علی کا توقیر احمد وغیرہ پانچ افراد کیساتھ زمین کے تنازعہ تھا جس کی رنجش پر ملزمان نے شوکت علی اور اسکے کزن عبد الغفور پر چھری کے پے درپے وار کر کے اسے تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔