تتلے عالی ،پولیس نے ڈکیتی چوری کی مختلف ورداتوں میں مطلوب دو ڈکیت گینگ کے 8ارکان کو گرفتار کرلیا،مال مسروقہ برآمد

جمعہ 25 نومبر 2016 17:27

ْتتلے عالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) پولیس تتلے عالی نے ڈکیتی چوری راہزنی کی مختلف ورداتوں میں مطلوب دو ڈکیت گینگ کے آٹھ ارکان سے 8مسروقہ موٹرسائیکلیں2لاکھ 90ہزار نقدی8پسٹل 13موبائل برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل نوشہرہ ورکاں مرزا روحیل صابراور ایس ایچ او ملک محمد اصغراعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ یہ عرصہ داراز سے ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے پولیس نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیاانہوں نے بتایا کی ڈکیت گینگ محسن،اجمل ،فہد ،عمران اور مبشر کا تعلق قلعہ مصطفی آباد سے جبکہ دوسرے ڈکیت گینگ عابد ،عکیل اور بلال کا تعلق جنڈیالہ شیر خان اور چک شاہ پور سے ہے اس موقعہ پرمالکان کو مسروقہ موٹر سائیکلیں نقدی اور موبائل تقسیم کیے ڈی ایس پی نے کہا کہ سرکل کے 3تھانوں تتلے عالی نوشہرہ ورکاں اور کوٹ لدھا کی حدود میں قانوں کی بالادستی قائم کی جائے گی جرائم پیشہ افراد خصوصا ڈاکوئوں چوروں منشیات فروشوں اور اسلحہ فروحت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور امن وامان برقراررکھنے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو وراننگ دی کہ وہ مجرمانہ سرگرمیوں سے باز آجائیں ورنہ انہیں قانون ہاتھ میں لینے کے پاداش میں جیل جا نا پڑئے گا۔

متعلقہ عنوان :