ڈیرہ ،کوڑی ہوت میں خواتین کے تنازعہ پر دو افراد کی دو بھائیوں پر فائرنگ ، ایک جاں بحق

جمعہ 25 نومبر 2016 17:27

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) چودھوان کے گاؤں کوڑی ہوت میں خواتین کے تنازعہ پر دو افراد نے اراضی میں کام کرنے والے دو بھائیوں پر فائرنگ کردی،ایک بھائی گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا محفوظ رہا،چودھوان پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر دو افراد کیخلاف قتل و اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چودھوان کے گاؤں کوڑی ہوت میں دوبھائی وزیر احمد ولد ساون اور مظہر حسین سکنائے کوڑی ہوت اپنی اراضی میں کام کررہے تھے کہ دو افراد نے ان پر فائرنگ کردی فائرنگ سے وزیر احمد معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ مظہر حسین گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا فریقین میں خواتین کا تنازعہ چلا آرہا تھا چودھوان پولیس نے وزیر احمد کی رپورٹ پر رحمت اللہ اور اس کے بھائی شاہجہان ولد محمد نواز سکنائے کوڑی ہوت کیخلاف قتل و اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :