پاکستان میں ترقی کا سفر رکنے والا نہیں،طارق محمود باجوہ

مخالفت کرنیوالے آئندہ بھی ٹی وی چینلز پر اپنی ناکامیوں کے روتے نظر آئینگے، رکن پنجاب اسمبلی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 25 نومبر 2016 17:27

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) صوبائی اسمبلی کے رکن چوہدری طارق محمودباجوہ نے کہاہے کہ پاکستان میں ترقی کاسفررکنے والانہیں اس کی مخالفت کرنے والے آئندہ بھی اسمبلیوں میں نہیں صرف نیوزچینلزکے ٹاک شوزمیں اپنی ناکامیوں کے رونے روتے نظرآئیں گے اورمسلم لیگ(ن)2018 کے انتخابات میں بھی اپنی موجودہ کارکردگی کی بنیادپرشاندارکامیابی حاصل کرکے اپنے ملکی ترقی کے ایجنڈے پرکام جاری رکھے گی ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں کے ایک وفدسے خصوصی ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرلیگی راہنماچوہدری ذوالفقارباجوہ اورزاہدپرویزبٹ سمیت کارکنوں کی کثیرتعدادبھی موجودتھی انہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی ملک دوست پالیسیوں کی بدولت مسلم لیگ(ن)عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے بعض سیاسی عناصراپنی منفی سیاست اورسوچ کے باعث تنہاہوچکے ہیں اورترقی کے اس سفرکوروکناچاہتے ہیں لیکن یہ لوگ اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہاکہ راہداری منصوبہ حکومت کاعظیم کارنامہ ہے جوآنے والی نسلوں کامستقبل سنواردے گااورآئندہ چندسالوں میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی انتھک محنت اوربہترین حکمت عملی کی وجہ سے صوبہ بھرمیں مسلم لیگ(ن)دن بدن ایک مضبوط جماعت بن کرابھررہی ہے تعلیم اورصحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

ہسپتالوں،سکولزوکالجزکی اپ گریڈیشن اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ایک سوال کے جواب میں چوہدری طارق محمودباجوہ نے کہاکہ حلقہ این ای135 اورحلقہ پی پی 170 میں میری مقبولیت میں اضافہ یہاں کے عوام کی بے لوث محبت ہے اوریہ بات بلدیاتی انتخابات میں بھی میرے سیاسی مخالفین پرروزروشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے ۔حلقہ کی تعمیروترقی میراجنون ہے اوراس میں اپنابھرپورکرداراداکرتے رہیں گے۔