عدالت نے فیصل رضا عابدی کیخلاف دائر غیر قانونی اسلحہ کیس میں پولیس کی جانب سے کیس کو داخل دفترکرنے کی رپورٹ منظورکرلی

جمعہ 25 نومبر 2016 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) مقامی عدالت نے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف دائر غیر قانونی اسلحہ کیس میں پولیس کی جانب سے کیس کو داخل دفترکرنے کی رپورٹ منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کراچی کی مقامی عدالت میں پولیس کی جانب سے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف دائر غیر قانونی اسلحہ کیس کو داخل دفتر کرنے کی رپورٹ جمع کرائی گئی۔رپورٹ کے مطابق اسلحہ کا پرمٹ فیصل رضا عابدی کے سیکیوریٹی گارڈ کے نام پر ہے۔اسلحہ غیر قانونی نہیں ہے مقدمہ داخل دفتر کیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ کو منظور کرتے ہوئے کیس کو داخل دفتر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔