اسٹیل مل کے سابق چیئر مین معین آفتاب اور دیگر ملزمان کیخلاف دائر کرپشن سے متعلق درخواست کی سماعت 30دسمبر تک ملتوی

جمعہ 25 نومبر 2016 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں اسٹیل مل میں لوہے کے ریٹ گرانے پر نیب کی جانب سے اسٹیل مل کے سابق چیئر مین معین آفتاب اور دیگر ملزمان کیخلاف دائر کرپشن سے متعلق درخواست کی سماعت 30دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں اسٹیل مل کے سابق چیئرمین معین آفتاب و دیگر ملزمان کیخلاف نیب کی جانب سے کرپشن سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب کی جانب سے پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف نیب کورٹ میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے ،سابق چیئرمین معین آفتاب نے 2009 میں ڈیلرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے مصنوعات سستے داموں فروخت کیں سستے داموں مصنوعات کی فروخت سے قومی خزانے کو 378 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ عدالت میں سابق اسٹیل مل چیئرمین معین افتاب اور لوہے کے ڈیلرزسمیت دیگر بھی پیش ہوئے۔ عدالت میں نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کی جائے۔ عدالت نے پروسیکیوٹر کا موقف سنتے ہوئے معین آفتاب سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ت 30 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :