احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے کے افسران کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی

جمعہ 25 نومبر 2016 17:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے کے افسران کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ جمعہ کو احتساب عدالت میںچائنہ کٹنگ کیس میں ملوث کے ڈی اے کے 15 افسران کے خلاف نیب کی جانب سے کرپشن سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزمان کے وکلاء کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے ریفرنس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 16 کروڑ سے زائد کا نقصان پہچایا جبکہ مقدمے میں 4 ملزمان شاکر عرف لنگڑا ،عارف خان سمیت دیگر مفرور ہیں۔ عدالت نے چاروں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں جبکہ عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی عدالت نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :