احتساب عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کرپشن ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

جمعہ 25 نومبر 2016 17:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) احتساب عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کرپشن ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طب کرلیا ہے۔جمعہ کو احتساب عدالت میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئیندہ گواہوں کو طب کرلیا ہے۔

واضع رہے کہ ریفرنس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر مسعود عالم نیازی اور اکاونٹس کلرک ضیا اللہ خان وارثی ریفرنس میں نامزد ہیں۔دونوں کے خلاف خرد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہی.نیب کے مطابق ملزمان نے 1 کروڑ 92 لاکھ 36 ہزار 702 روپے غیرقانونی طور پر اکاونٹ منتقل کئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :