لاہور ہائیکورٹ نے کنٹونمٹ بورڈ میں گھر کے اوپر دکانوں کو سربمہر کرنے اور جرمانے کیخلاف درخواست خارج کر دی

جمعہ 25 نومبر 2016 17:22

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے کنٹونمٹ بورڈ میں گھر کے اوپر دکانوں کو سربمہر کرنے اور جرمانے کیخلاف درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس عابد عزیز شیخ نے زمان کالونی عابد روڈ کنٹونمنٹ بورڈ کے رہائشی عاطف مقصود کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ گھر کے اوپر پندرہ دکانیں بنانے پر تمام دکانوں کو سربمہر کردیا اور اٹھائیس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، دکانیں قانون کے مطابق بنائی گئی ہیں لہذا دکانوں کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا جائے اور جرمانہ بھی ختم کیا جائے، کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے سینئر لیگل ایڈوائزر بیرسٹر طیب جان نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر کے اوپر دکانیں تعمیر کیں جس پر انہیں سربمہر کیا گیا اور جرمانہ عائد کیا گیا، بلڈنگ بائی لائز کے مطابق گھر کے اوپر یا گھر میں کوئی کمرشل سرگرمی کرنے کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ سے این او سیز لینا لازمی ہیں لہذا درخواست خارج کی جائے، عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد کنٹونمٹ بورڈ میں گھر کے اوپر دکانیں کو سربمہر کرنے اور جرمانے کیخلاف درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :