پاکستان میں سولراور ونڈ انرجی سمیت توانائی کے بے پناہ قدرتی وسائل موجودہیں ،ْتوانائی کے متبادل ذرائع سی3بلین امریکی ڈالر کے مساوی توانائی کی25فیصد سالانہ بچت ممکن ہوگی، چودھری شیر علی خان

جمعہ 25 نومبر 2016 17:22

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) صوبائی وزیر معدنیات و کان کنی چودھری شیر علی خان نے کہاہے کہ پاکستان میں سولراور ونڈ انرجی سمیت توانائی کے بے پناہ قدرتی وسائل موجود ہیں- سٹرٹیجک پلاننگ او رعملدرآمد کے ذریعے توانائی کے ان متبادل ذرائع سی3بلین امریکی ڈالرز کے مساوی توانائی کی25فیصد سالانہ بچت ممکن ہی-نیٹ میٹرنگ سسٹم کے ذریعے شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے والے نجی صارفین اضافی بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فروخت کر کے توانائی کے پیداواری عمل میں شریک ہوسکیں گے او ران کے بجلی کے بلوں میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی-انہوںنے یہ بات ایک مقامی ہوٹل میںپنجاب انرجی ایفشینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (PEECA )کے زیر اہتمام ’’پاکستان میں نیٹ میٹرنگ پر عملدرآمد ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی-سیکرٹری توانائی پنجاب اسد رحمان گیلانی ، ایم ڈی پیکا(PEECA ) محمد قاسم کھوکھر ، سابق چیئرمین نیپرا خالد سعید، سی ای او آئیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار ، جرمن ادارہ GIZ کے نمائندے ہیرلڈ فلوہر، سی ای او AEDB اجمل علی خان ، چیف انجینئر پاور افتخار احمد رندھاوا، چیئرمین آرای اے پی ایڈوائزری کونسل ایئر کموڈور(ر) رشید رامے کے علاوہ پاکستان بھر سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان ، اندرون و بیرون ممالک سے انرجی ماہرین ، صنعتکاروں، تاجروںاور کاروباری حضرات نے بڑی تعدا د میں سیمینار میں شرکت کی-چودھری شیر علی خان نے پیکا (PEECA ) کی کاوش کو سراہا جس کے نتیجے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے مکمل معلومات ، تجاویز،آرا اور تحفظات سے آگاہی حاصل ہوئی ہی- انہوںنے کہاکہ گرڈ پر توانائی کی بچت اور لوڈ میں کمی کے حوالے سے نیٹ میٹرنگ سسٹم دنیا بھر میں کامیابی سے لاگو ہے -مزید یہ کہ اس سسٹم کے ذریعے کوئلے اور قدرتی گیس پر مشتمل وسائل کی بچت میں بھی مدد ملے گی-