اسلام آباد : قتل کے ملزم کو 24 سال کے بعد انصاف مل گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 نومبر 2016 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 نومبر 2016ء) : وفاقی دارالحکومت میں قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو 24 گھنٹوں کے بعد انصاف مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے خلاف 1992ء میں قصور کے علاقہ میں ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ جس پر ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ نے بھی ملزم کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔قتل کے الزام میں گرفتار ملزم مظہر فاروق کو سپریم کورٹ نے کیس سے با عزت بری کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس اور گواہان کے بیانات میں تضاد ہے۔ استغاثہ ملزم کے خلاف شواہد اکٹھا کرنے میں ناکام رہا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ پولیس کو برآمد ہونے والی پستول بھی ملزم کی نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :