فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29 نومبر کو منایا جائیگا

جمعہ 25 نومبر 2016 17:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29 نومبر کو منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس دن اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز نیو یارک،جینیوا اور ویانا میں تقاریب منعقد ہونگی جن کا مقصد فلسطینیوں پر اسرائیلیوں کے ظلم کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے،اس دن کو منانے کا فیصلہ 1977میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ دن ہر سال 29 نومبر کو منایا جاتا ہے۔