کروشیا میں عالمی ونٹر میلے کا آغاز

جمعہ 25 نومبر 2016 17:22

زغرب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)کروشیا میں عالمی ونٹر میلے کا آغاز ہو گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کروشیا میں عالمی ونٹر میلہ کا آغاز ہو چکا ہے جس میں سیاحوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے،اس موقع پر کروشیاکو روشنیوں سے سجادیا گیا ہے ،نئے سال کی آمد اور کرسمس کے سلسلے میں ہونیوالے فیسٹیول میں سانتا کلاز ماڈل اور کرسمس ٹری کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے،دلچسپ لباس میں ملبوس افراد بھی میلے کو چار چاند لگاتے رہے،کرسمس کے تحائف اور رنگا رنگ پکوانوں کے بھی اسٹالز لگائے گئے ہیں۔