سیاسی بلوغت کا تقاضہ ہے کہ اپوزیشن قومی سلامتی کے ایشوز پر سیاست نہ کرے ،مسئلہ کشمیر پر پوائنٹ سکورنگ کر کہ قومی اتفاق رائے کو نقصان نہ پہنچایا جائے،لائن آف کنٹرول پر بھارتی بزدلانہ کارروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں

قومی اسمبلی میںوزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کاایل اوسی کی صورتحا ل پر بحث کے دوران اظہار خیال

جمعہ 25 نومبر 2016 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میںوزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سیاسی بلوغت کا تقاضہ ہے کہ اپوزیشن قومی سلامتی کے ایشوز پر سیاست نہ کرے،اگر کو ئی سکور طے کرنا ہے تو دیگر ایشوز موجود ہیں،مسئلہ کشمیر پر پوائنٹ سکورنگ کر کے قومی اتفاق رائے کو نقصان نہ پہنچایا جائے،لائن آف کنٹرول پر بھارتی بزدلانہ کارروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،حالت جنگ میں بھی سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو ایوان زیریں میں لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر ہونے والی بحث میں حصہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم لائن آف کنٹرول پر بھارتی بزدلانہ کارروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں کوئی مہذب ملک حالت جنگ میں بھی سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بناتا۔ عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے ہم لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف آباد سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بنانا چاہتے۔ اپوزیشن اگر ہمارے ساتھ سکور طے کرنا چاہتی ہے تو دیگر ایشوز پر کرے لیکن مسئلہ کشمیر پر پوائنٹ سکورنگ نہ کرے اپوزیشن سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرے اور اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔(ع ع)