بی پی ایل، راج شاہی کنگز نے رنگ پور رائیڈرز کو 12 رنز سے ہرا دیا

جمعہ 25 نومبر 2016 17:02

بی پی ایل، راج شاہی کنگز نے رنگ پور رائیڈرز کو 12 رنز سے ہرا دیا

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں راجشاہی کنگز نے رنگپور رائیڈرز کو 12 رنز سے شکست دے دی، ڈیرن سیمی کو 44 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 25 ویں میچ میں راجشاہی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، کپتان ڈیرن سیمی نے ڈیتھ اوورز میں طوفانی بیٹنگ کی اور 18 گیندوں پر 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چار فلک شگاف چھکے شامل تھے۔

عمر اکمل نے 33 اور صابر رحمان نے 31 رنز بنائے۔ لیم ڈاسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ رنگپور رائیڈرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، محمد متھن نے ناقابل شکست 64 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ نظم الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیرن سیمی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔