اوبر چائنہ پرانی ایپلیکیشن انٹرفیس کو ختم کررہا ہے ، ڈرائیورز کو ضم کر دیا جائے گا

جمعہ 25 نومبر 2016 17:02

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء)اوبر چائنہ اپنی پرانی موبائل ایپلیکشن انٹرفیس کو رواں اختتام ہفتہ بند کر کے اس کی جگہ ایک نئی ایپلیکیشن استعمال کرے گا جس میں ادغام کے چار ماہ بعد ڈی ڈی چوشنگ کے ساتھ اس کے فنکشنز اور ڈرائیورز پول کو ضم کیا جائے گا۔ ڈی ڈی نے اگست میں اوبر کی چائنہ آپریشنز کو خرید لیا اور15ملین ڈرائیوروں اور 400ملین سے زیادہ اندراج شدہ استعمال کنندگان کے ساتھ چین میں نمبر1رائیڈ ہیلنگ سروس پرووائیڈر بن گیا۔

ڈی ڈی کے ترجمان وانگ ژو یی نے چینی خبررساںایجنسی شنہوا کو بتایا کہ موجودہ اوبر چائنہ ایپلیکیشن انٹرفیس کو 27نومبر کو ختم کر دیا جائے گا۔ اوبر چائنہ پلیٹ فارم کے تمام ڈرائیوروں اور استعمال کنندگان پر زوردیا جاتا ہے کہ نومبر کے اوائل میں رائج کی جانے والی نئی ایپلیکیشن نیو انٹرفیس کی طرف منتقل ہو جائیں ۔

(جاری ہے)

اوبراکائونٹس والے غیر ملکیوں پر بھی زوردیا گیا ہے کہ اگر وہ چین میں اوبر سروس کو استعمال کرنا چاہیں اور نئی ایپلیکیشن ڈائون لوڈ کریں ۔

اس ایپلیکیشن کی پرانی ایپلیکیشن کی طرح لے آئوٹ اور فنکشنز ہیں تاہم اس میں پرتعیش ویکل ہیلنگ کیٹگری جو قبل ازیں اوبر بلیک کے نام سے مشہور تھی کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب زیادہ مقبول کم نچلی سطح اوردرمیابی سطح کی سروسز پیپلزاوبر اور اوبر ایکس کی طرف سے توجہ مبذول کی گئی ہے ۔ وانگ نے کہا کہ ایپلیکیشن کو بہتر بنانے سے اوبر استعمال کرنے والوں کو ڈی ڈی کے پندرہ ملین ڈرائیوروں میں سے گاڑیاں حاصل کرنے کے زیادہ چانسز میسر ہوں گے ۔

اوبر چائنہ کے ڈرائیور مبینہ طور پر گزشتہ چند ماہ سے ڈی ڈی کی طرف منتقل ہو رہے ہیں تاہم وانگ نے کہا اوبر چائنہ نے چین کی مارکیٹ کو نہیں چھوڑا ہے یہ وہیں ہے اور گاہک ابھی بھی سروس کو استعمال کر رہے ہیں ۔ ایک اور اقدام میں ڈی ڈی نے نومبر میں امریکی کار رینٹل ایوس بجٹ گروپ کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ ڈی ڈی استعمال کرنے والوں کو 170سے زیادہ ممالک اور خطوں میں قریباً دس ہزار ایوس کار اور بجٹ کار آئوٹ لیٹ سے کاریں کرائے پر لینے کی اجازت دی جا سکے ۔