چین کے ریلوے مال برداری حجم میں اکتوبر میں 11.2فیصد کا سالانہ ا ضافہ

جمعہ 25 نومبر 2016 17:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) چین کا قومی ریلوے مال برداری حجم جو کہ اقتصادی سرگرمی کا پیمانہ ہے ، اکتوبر میں فروغ پذیر رہا۔

(جاری ہے)

وزارت ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق ریلوے مال برداری کا حجم اکتوبر میں11.2فیصد کے اضافے سے 310ملین ٹن ہو گیا جب کہ ستمبر میں 7فیصد کا اضافہ ہوا ،سال رواں کے پہلے دس مہینوں میں ریلوے نے 2.71ملین ٹن مال بچایا جو کہ 3.3فیصد سالانہ کم ہے ، مینوفیکچرنگ سیکٹر نے دو سال سے زیادہ عرصے میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو اس بات کی ایک اور علامت ہے کہ معیشت مستحکم ہوتی جارہی ہے ، مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی ) ستمبر میں50.4سے بڑھ کر اکتوبر میں 51.2ہو گیا جو کہ مارکیٹ کی توقعات سے کہیں زیادہ اور جولائی 2014ء کے بعد سے بلند ترین سطح ہے ۔

یہ بات قومی شماریات بیورو (این بی ایس ) نے بتائی ہے ، مینوفیکچرنگ پی ایم آئی 50پوائنٹس سے زیادہ ہے جو کہ تیسرے مہینے کیلئے سکڑائو سے توسیع کی نشاندہی کرتا ہے ، صنعتی پیداوار 2016ء کے پہلے دس مہینوں میں چھ فیصد بڑھ گئی ،یہ اضافہ ہائی ٹیک اور سازوسامان تیار کرنے والے شعبوں میں زبردست کارکردگی کی بنا پر ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :