سندھ تاس معاہدے کے مطابق دریائے سندھ، جہلم اور چناب کے پانیوں پر بھارت کا کوئی حق نہیں،سابق کمشنر انڈس واٹر جماعت علی شاہ

جمعہ 25 نومبر 2016 16:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) سابق کمشنر انڈس واٹر جماعت علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت دریائے سندھ، جہلم اور چناب کے پانیوں کو بند نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے راوی،ستلج اور بیاس کا قطرہ قطرہ استعمال کرنے کا دعوی سندھ تاس معاہدے کے مطابق ہے جس پر ہمیں کو ئی اعتراض نہیں تاہم دریائے سندھ، جہلم اور چناب کے پانیوں پر بھارت کا کوئی حق نہیں ہے۔

جماعت علی شاہ نے کہا کہ مودی کی جانب سے پاکستان پر پانی کے ضیاع کا الزام درست عمل نہیں کیونکہ بھارت کا اپنا 8سے 9 ملین ایکڑ پانی سمندر کی نظر ہو جاتا ہے۔ سابق کمشنر انڈس واٹر نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ یہ اپنے حصہ کے پانیوں کو محفوظ کرنے کے لئے نئے ڈیم تعمیر کرے اور اسے اپنے استعمال میں لائے۔انھوں نے کہا کہ بھارت سرکار سندھ معاہدے کو سبوتاژ نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :