7مقدمات میں ملوث مفرور پٹواری پکڑا گیا

جمعہ 25 نومبر 2016 16:36

راجن پور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)سرکل آفیسر محکمہ اینٹی کرپشن راجن پورظفر عباس چانڈیہ نے -"اے پی پی "کو بتایاکہ محکمہ اینٹی کرپشن نے 7مقدمات میں ملوث پٹواری محمد اصغر جوکہ عرصہ سات سال سے مفرور تھا کو گرفتار کرلیااور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔