پشاور،چوائس انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی ، آفریدی کلب نے بلال کلب کو شکست دیدی

جمعہ 25 نومبر 2016 16:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) چوائس انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آفریدی سپورٹس کرکٹ کلب نے بلال سپورٹس کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی،ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں چوائس انٹرنیشنل کے تعاون سے جاری ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز بلال سپورٹس کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ بیس اوورز میں118 رنز بنائے جس میںفیض الله42 ،الیاس15 ،رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، آفریدی کلب کی جانب سے اسد ، وکیل اور منان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں آفریدی کلب نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر کھیل کے آخری اوور میں مکمل کرلیا۔ وکیل 37 ،سمر گل23 رنز کے ساتھ بہترین بلے باز رہے ،بلال سپورٹس کی طرف سے کلیم ، دائود،اور فیصل نے ایک ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔ اس طرح آفریدی سپورٹس کرکٹ کلب نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پرچوائس انٹر نیشنل خیبرپختونخواکے ہیڈ شفیع الرحمان، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد عمران، ملک فرمان، سابق انٹر نیشنل ایمپائر میاں احمد شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :