خیبرپختونخوا انٹر ریجنل کلب ہاکی چمپئن شپ، بنوں ، مردان اور سوات کلب کی کامیابی

جمعہ 25 نومبر 2016 16:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) خیبرپختونخوا انٹر ریجنل کلب ہاکی چمپئن شپ میں باچاخان کلب بنوں نے الصدیق کلب ڈی آئی خان ،ہوتی کلب مردان نے کاغذئی کلب کوہاٹ اور نوے کلب سوات کلب نے شاہین تربیلہ کلب ہری پور کوشکست دیدی ، اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس ممبر حق نواز مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ،پی ایچ ایف کانگریس ممبر و سینئر نائب صدر خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن ملک ودان ،صوبائی فنانس سیکرٹری و پی ایچ ایف ریپ تحسین الله،ڈسٹرکٹ پشاور ہاکی ایسویس ایشن کے صدرحاجی ہدایت الله، کوچ ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں جاری خیبرپختونخوا انٹر ریجنل کلب ہاکی چمپئن شپ میں گزشتہ کھیلے گئے میچز میں بنوں ، مردان اور سوات کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں باچا خان کلب بنوں نے الصدیق کلب ڈی آئی خان کو پانچ صفر سے شکست دی ، چودویں منٹ میںمحب، پچیس ویں منٹ میںسلمان،سینٹیس ویں منٹ میں جہانگیر ، چالیسویں اور پچاسویں منٹ میں شاہ فہد نے گولئے ۔

دوسرے میچ میں ہوتی کلب مردان نے کاغذے کلب کوہاٹ کو چار صفر سے ہرایا ،مردان کی طرف سے پانچویں منٹ میں نوید، ساتویں منٹ میںسیف الله،آڑتالیسویں منٹ میںاسد اور54 ویں منٹ میں سیف الله نے فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔ تیسرا میچ شاہین تربیلہ کلب ہری پور اور نوے کلب سوات کے مابین کھیلاگیا جو کہ کافی سنسنی خیز رہا دونوں ٹیمیں تیسرے کواٹر تک بغیر کسی گول کے برابر رہی لیکن آخری کواٹر میں سوات کی طرف سے 47 ویں منٹ میںبرکت علی اور 52 ویں منٹ میں ایم صدیق نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنا رکیا۔

چمپئن شپ میں آج بھی چار میچز کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ پرنس سول کواٹر پشاور اور البدر کلب سوات، دوسرا میچ ڈیرہ ریڈ اورشاہین تربیلہ ، تیسرا میچ ایوب کلب کوہاٹ اورخادم کلب بنوں جبکہ آخری میچ بجلی گھر کلب مردان اورباچا خان کلب بنوں کے مابین کھیلاجائے گا۔