بنوں ،پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈان،اشتہاریوں سمیت دو ہزار مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 25 نومبر 2016 16:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) بنوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے اشتہاریوں سمیت دو ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ملزمان سے اسلحہ منیشات بھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفسر بنوں کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون میں بیس روز میں مختلف علاقوں سے کاروائی کرتے ہوئے دو ہزار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جن میں ایک سو اکہتر اشتہاری بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ا78 بندوق،ساٹھ کلاشنکوف، آٹھ کلاکوف، تین سو سات پستول، آٹھ رائفل اور تین دستی اور سیکڑوں کی تعداد میں کارتوس ملے۔۔ ملزمان سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :