عوامی نمائندوں کے تعاون اور عوامی رہنمائی کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنا ئیں گے ،سید نیئر رضا

جمعہ 25 نومبر 2016 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) ضلع کونسل کورنگی نے ضلع کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے زرائع آمد کو بڑھانے کے حوالے سے اپنی ترجیحات مرتب کرلیا،روڈ کٹنگ سمیت تمام ٹیکس نیٹ ورک کو فعال اور کمپیوٹرائز بنا نے اور مختلف ٹیکسز میں ردو بدل اور لینڈ یوٹیلائز چارجز کا اختیار بلدیہ کورنگی کو دینے کی منظوری دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کورنگی کا اجلاس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی صدارت میں منعقد ہوا جلاس میں ضلع کورنگی کے تمام یونین کونسل کے وائس چیئر مین ،ڈسٹرکٹ کونسلرز نے شرکت کی اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو ،ڈائریکٹر کونسل ارشاد احمد آرائیں بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے تعاون اور عوامی تجاویز و رہنمائی کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنا یا جائیگا عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے اراکین کونسل کو بتا یا کہ نامساعد حالات اور حکومت کی جانب سے وسائل کی عدم فراہمی کی وجہ سے ترقیاتی امور کی انجام دہی میں مشکلات در پیش ہیں مگر ہم باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوام پر کسی قسم کا بوجھ ڈالے بغیر اپنے ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا چیئر مین نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوامی بھلائی کے لئے کچھ ٹیکسز میں ردو بدل کے حوالے سے مداد آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے جسے اراکین کونسل کی منظوری سے نافذ العمل کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ ٹیکسز کے نظام کو فعال اور ٹیکس نیٹ ورک کو مکمل کمپیوٹرائز بنا یا جائے گا اس موقع پر اجلاس میں روڈ کٹنگ کی مد میں چاجز جو کہ 2003؁ء کے رولز کے مطابق وصول کئے جارہے تھے ان میں ردو بدل ،ٹریڈ لائسنس و شاپ بورڈ کے ٹیکسز کو ریوائز اور مکمل ڈیٹا کو کمپیوٹرائز کرنے ،لینڈ یوٹیلائزیشن کی مد میں چارجز کا اختیار بلدیہ کورنگی کو تفویض کرنے جن میں PMT،کے الیکٹرک پولز ،پارکنگ ،جرنیٹرز ،بلڈنگ میٹریل اور مختلف تقریبات جس میں ڈسٹرکٹ لینڈ استعمال کی جائے اس کے چارجز ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن وصول کرے گا کے حوالے سے قرارد پیش کی گئی جسے اراکین کونسل نے کچھ ترامیم کے بعد متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اختتام پر سانحہ درگاہ شاہ نورانی کے شہداء ،چیئر مین یونین کمیٹی 18ضلع کورنگی فرحان خان کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعاء کی گئی۔

متعلقہ عنوان :