وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ نے کچی شراب کی فروخت کا نوٹس لے لیا

جمعہ 25 نومبر 2016 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) صوبائی وزیر براے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے کراچی میں کچی شراب کی فروخت سے متعلق خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر کچی شراب کی فرو خت میں ملوث افراد کیخلاف بھرپور کارروائی کریں اور ہر صورت کچی شراب کی فرو خت بند ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کچی شراب کی تیاری یا فروخت کی اطلاع ملے تو فوری طور پر کاروائی کی جائے اور اس معاملے میں کوئی دباو برداشت نہیں کیا جائے۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے غفلت یا لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو ان کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے سندھ اسمبلی کے کرمنل لاپروٹیکشن اور منارٹی بل کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ئے کہ اس بل کی منظوری سے زبردستی مذہب کی تبدیلی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مہذب معاشرے کا حصہ ہیں اور مہذب معاشرے میں اقلیت کا لفظ ختم ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :