وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور مولانا فضل الرحمان کی صحت یابی کے لئے پارلیمنٹ کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعا کرائی گئی

جمعہ 25 نومبر 2016 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور مولانا فضل الرحمان کی صحت یابی کے لئے پارلیمنٹ کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعا کرائی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خطیب مسجد نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ اسلام ، دینی مدارس کے حق میں آواز اٹھائی ہے، ان کی اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کی صحت یابی کے لئے دعا کی جائے۔ انہوں نے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور مولانا فضل الرحمان کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کرائی ۔