زرعی آمدن میں تضاد پرا یف بی آرکا جہانگیر ترین کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کو 2010کی زرعی آمد ن 12کروڑ بتائی ہے‘ ایف بی آر میں 2010کی زرعی آمد ساڑھے 54کروڑ ظاہر کی گئی

جمعہ 25 نومبر 2016 16:29

زرعی آمدن میں تضاد پرا یف بی آرکا جہانگیر ترین کیخلاف لاہور ہائیکورٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) ایف بی آر نے تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کیخلاف الیکشن کمیشن کے گوشواروں اورزرعی آمد ن میں تضاد سامنے آنے پر لاہور ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یف بی آر نے کہاہے کہ جہانگیر ترین کی سال 2010اور 2011کی زرعی آمد میں تضاد ہے جس کی بنیاد پر ان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ایف بی آر کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین نے 2010سے 2015کے گوشواروں میں آف شور کمپنی ظاہر نہیں کی ہے ،2011میں جہانگیر ترین نے ایف بی آر میں زرعی آمد 70کروڑ اور الیکشن کمیشن میں 16کروڑ ظاہر کی جبکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو 2010کی زرعی آمد ن 12کروڑ بتائی ہے ،جبکہ ایف بی آر میں 2010کی زرعی آمد ساڑھے 54کروڑ ظاہر کی ہے ۔