قسمت بیگ کے قتل کی تفتیش انویسٹی گیشن سے لیکر ہومی سائیڈ کو منتقل کرنے کا فیصلہ

ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ قسمت بیگ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جانتی تھی ‘ انویسٹی گیشن انچارج

جمعہ 25 نومبر 2016 16:25

قسمت بیگ کے قتل کی تفتیش انویسٹی گیشن سے لیکر ہومی سائیڈ کو منتقل کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کی تفتیش انویسٹی گیشن سے لیکر ہومی سائیڈ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تھانہ ہربنس پورہ کے انویسٹی گیشن انچارج نبی بخش نے بتایا کہ قسمت بیگ کے قتل کی تحقیقات کو سائنٹیفک تفتیش کے لئے ہومی سائیڈ کو منتقل کیا جائے گا تاکہ جلد سے جلد مقتولہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جا سکے ۔ اسی لیے یہ تفتیش میرے پاس سے لیکر ہومی سائیڈ کو دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ میری ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ قسمت بیگ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جانتی تھی ۔

متعلقہ عنوان :