جنرل راحیل شریف پر پوری قوم کو فخر ہے،شہریوں کا خراج تحسین

جمعہ 25 نومبر 2016 16:20

سرگودھا۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقاتوں پر شہریوں کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے سی پیک منصوبے کی تکمیل،ملک میں حالیہ دہشتگردوں کے خاتمے، ملک میں قیام امن کیلئے حکومت کے ساتھ مل کرجو کوششیں کیں اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے بعد آنیوالا سپہ سالار بھی ان کے نقش ِقدم پر چلتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے، قیام ِامن کو یقینی بنانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریگا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے جس طرح حکومت کے ساتھ مل کردہشتگردوں کا خاتمہ کیا اور پوری قوم کو دہشتگردی کیخلاف متحد کیا وہ قابلِ تحسین ہے جس پر پوری قوم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :