ماہرین زراعت نے لوسرن کی منظور شدہ قسم کونیم خشک علاقوں کیلئے موزوں قرار دے دیا

جمعہ 25 نومبر 2016 16:18

فیصل آباد۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)ماہرین زراعت نے لوسرن کی منظور شدہ قسم کونیم خشک علاقوں کیلئے موزوں قرار دے دیا ہے اور کہاہے کہ کاشتکار سرگودھا لوسرن 2002 کی بروقت کاشت کرکے اچھی پیداوار حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ خشک علاقوں میں بھی مذکورہ قسم کی آبپاش فصل نہایت کامیاب ثابت ہوئی تاہم مرطوب آب وہوا اس فصل کیلئے مفید نہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں لوسرن کی فصل اپنی دوامی حیثیت برقرار نہیں رکھ سکتی کیونکہ وہاں جڑی بوٹیوں اور گھاس کی افراط ہو جاتی ہے مگریہ پودا دھوپ کو پسند کرتا ہے اس لئے سردیوں میں بارش اور بادل اس کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ فصل کی کاشت کیلئے کاشتکار ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل چلائیںاور چار پانچ دفعہ ہل سہاگہ چلا کر زمین کو نرم و بھربھرا کر لیں۔انہوںنے کہاکہ اچھی پیداوار کیلئے کھیت کا ہموار ہونا ضروری ہے ۔