چائینزانجینئرودیگر غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کو ضلع بھر میں فول پروف بنا دیا گیا ہے،ڈی پی او

جمعہ 25 نومبر 2016 16:18

اوکاڑہ۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)ضلعی پولیس چائینزانجینئرزو دیگر غیر ملکی باشندوں کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کر رہی ہے اور مسلسل رابطہ میں ہے ۔ چائینزانجینئراور دیگر غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کو ضلع بھر میں فول پروف بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا اور ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان رانا نے ایس پی انویسٹی گیشن امیر سعودمگسی،ڈی او سی طاہر امین ،ڈی ایس پی صدر سرکل ضیا الحق ، سپیشل پروٹیکشین یونٹ کے اراکین اور ڈی ایس پی ریلوے کوثر عباس ،ایس ایچ او ریلوے رائے ونڈ فقیر حسین ، ترجمان چائینز محمداسماعیل اور عمر فاروق پر مبنی سیکورٹی کمیٹی خصوصی میٹنگ میں کیا ۔

ڈی پی او نے کہا کہ چائینزانجینئرز اور دیگر غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ضلعی پولیس ہے جس سے اوکاڑہ پولیس کسی بھی صورت غافل نہ ہے ۔ میٹنگ کے شرکاء نے اوکاڑہ پولیس کی طرف سے کیے جانے والے سکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔