ملکی کرکٹرز بھی منیکن چیلنج کے بخار میں مبتلاہوگئے

جمعہ 25 نومبر 2016 15:47

ملکی کرکٹرز بھی منیکن چیلنج کے بخار میں مبتلاہوگئے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر۔2016ء ) پاکستانی کرکٹر بھی منیکن چیلنج کے بخار میں مبتلا ہو گئے ۔ کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں فاسٹ باؤلر محمد عرفان ،سابق کپتان سلمان بٹ ، وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ،فاسٹ باؤلر محمد آصف ،اوپنر محمد حفیظ اور دیگر فریز ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ منیکن چیلنج سے نیا جذبہ ملتا ہے البتہ یہ چیلنج اتنا آسان نہیں جتنا لگتا ہے ۔ فاسٹ باؤلر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ منیکن چیلنج سے بچپن کی یاد تازہ ہو گئی ہے ۔

ملکی کرکٹرز بھی منیکن چیلنج کے بخار میں مبتلاہوگئے