ْسینیٹر ہلال الرحمن چیئرمین کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات کی تحریک متفقہ منظور

جمعہ 25 نومبر 2016 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء)سینیٹر ہلال الرحمن چیئرمین کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات نے سینٹ میں تحریک پیش کی کہ سینٹ 2012 کے قاعدہ 196 کی ذیلی قاعدہ 1کے تحت بلوچستان میں صحت اور تعلیم کی سکیموں جس سے فاٹا ، اے ڈی پی کی ایمبریلا سکیموں سے حذف کئے گئے تھے پر کمیٹی نے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات کی خصوصی رپورٹ پر جامع رپورٹ ایوان میں پیش کی جسے متفقہطور پر منظور کرلیا گیا دوسری جانب سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے ایوان سے درخواست کی ہے کہ خیبر پختونخواہ کی جانب سے چوبیس مطالبات پر ابھی کمیٹی نے اپنا ہوم ورک مکمل نہیں کیا ہے جس پر مزید بیس ایام درکار ہیں اور درخواست کی جاتی ہے کہ کمیٹی کو مزید بیس یوم دیئے جائیں اس پر ایوان میں انہیں اپنا کام جاری رکھنے کیلئے مدت میں توسیع کردی ہے ۔