ایوان بالا کا زلزلہ پروف عمارات کے کوڈ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار ، کاوشوں کو سراہا

جمعہ 25 نومبر 2016 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) سینٹ نے زلزلہ پروف عمارات کے کوڈ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش ہونے پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جس انداز میں کمیٹی نے اپنے فرائض سرانجام دیئے ہیں اور ایک جامع کوڈ تشکیل دیئے وہ قابل ستائش ہیں اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد جاوید عباسی نے سینٹ 2012ء کے قاعدہ 192کی ذیلی 1کے تحت کہا کہ انہیں 10نومبر 2015ء کو ایوان کی جانب سے بلڈنگ بنانے کیلئے ذمہ داری سونپی گئی تھی جس سے انہوں نے متعدد اجلاس بلائے اور اس میں عمارات کا تجربہ رکھنے والے آرکیٹس ، سائیٹ ٹیسٹنگ والے تجربہ کاروں کی بھی مدد لی گئی اس کے بعد زلزلہ پروف کوڈ آف کنڈکٹ ترتیب میں لائے گئے اور مجھے امید ہے کہ اس کو فی الفور ایوان سے منظور کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :