گردشی قرضوں کو مستقبل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں،خواجہ آصف

تیس جون کو گردشی قرضہ کی کل رقم 321بلین روپے تھی ، مالی سال 2015ء کے دوران ادائیگی کا تناسب 98.5فیصد رہا،وزیر پانی و بجلی کا تحریری جواب

جمعہ 25 نومبر 2016 16:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ تیس جون کو گردشی قرضہ کی کل رقم 321بلین روپے تھی مالی سال 2015ء کے دوران ادائیگی کا تناسب 98.

(جاری ہے)

5فیصد ہے گردشی قرضے کو مستقبل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے مزید کوششیں کررہے ہیں خواجہ آصف وزیر پانی و بجلی کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ بجلی کی کمپنیاں مسائل کی وجہ سے بازیابی نہیں ہورہی آنے والے دنوں میں مالی حالت بہتر ہے ہونے کیلئے ادائیگیاں زیادہ ہوں گی بجلی روک تھام کیلئے سمارٹ میٹرنگ آٹو میٹڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر پراجیکٹس زیر غور ہیں پروجیکٹس کا پہلا دور لاہور اور اسلام آبادکے منتخب علاقوں میںشروع کیا گیا ہے وزیر داخلہ کی طرف سے بتایا گیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر انصاف کی رسائی پروگرام میں گزشتہ تین سالوں میں استعمال کردہ رقم 984.854 ملین روپے ہے فیڈرل پروگرامز میں 871.967 ملین روپے استعمال کئے گئے ہیں پنجاب میں 58.303ملین ، سندھ میں 24.103 ، کے پی کے میں 19.698 ملین اور بلوچستان میں 10.843 ملین خرچ کئے گئے تیس جون کو گردشی قرضے کی کل رقم 321 بلین روپے تھی مالی سال 2015ء کے دوران ادائیگی کا تناسب 95.5فیصد ہے ۔

متعلقہ عنوان :