ڈیرہ اسما عیل خان ’’اسلام آباد پلازہ‘‘ غیر قانونی قرار،سیل کر دیا گیا

جمعہ 25 نومبر 2016 16:13

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ کی قیادت میں ٹی ایم اے کے عملہ نے سرکلر روڈ پر فقیرنی گیٹ کے قریب تعمیر ہونیوالے آٹھ منزلہ ’’اسلام آباد پلازہ‘‘ کو غیر قانونی تعمیر اور تعمیر کا نقشہ منظور نہ کروانے پر سیل کردیا۔غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کرینگے،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم بااللہ شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ کی قیادت میں ٹی ایم او ،ٹی ایم اے ڈیرہ عمر خان کنڈی سمیت ٹی ایم اے کے دیگر عملہ نے سرکلر روڈ پر فقیرنی گیٹ کے قریب تعمیر ہونیوالے’’اسلام آباد پلازہ‘‘ کو سیل کردیا،انتظامیہ کے مطابق پلازہ کی تعمیر کیلئے نقشہ ٹی ایم اے سے منظور نہیں کرایا گیا،پلازہ میں کار پارکنگ کا کوئی انتظام نہیں اور غیر معیاری تعمیر سے کسی بھی وقت بڑا انسانی حادثہ رونما ہوسکتا ہے،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ پلازہ غیر قانونی طور پر تعمیر ہورہا تھا جس کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیئے گئے تھے اس وجہ سے اس پلازہ کو سیل کیا گیا ہے۔