کونڈا سہادیو کا ماؤنٹ ایورسٹ مہم کیلئے انتخاب،مشیرآباد کے ساکن کوہ پیما کی مالی مدد کرنے تلنگانہ حکومت کا وعدہ

جمعہ 25 نومبر 2016 16:10

کونڈا سہادیو کا ماؤنٹ ایورسٹ مہم کیلئے انتخاب،مشیرآباد کے ساکن کوہ ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) شہر حیدرآباد کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مشیرآباد میں باپوجی نگر کے ساکن کونڈا سہادیو کو مارچ 2017ئ کی ماؤنٹ ایورسٹ مہم کیلئے منتخب کیا گیا ہے اور وہ تلنگانہ اسٹیٹ کی نمائندگی کرنے والے واحد شخص ہیں۔ ہمالیہ کی سب سے اونچی پہاڑی چوٹی ’ایورسٹ‘ کو سًر کرنا نہایت جوکھم بھری اور بہت خرچیلی مہم ہے۔

(جاری ہے)

اٴْن کی حوصلہ افزائی کی خاطر بی ایس راملو، چیئرمین بی سی کمیشن نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے وزیر فینانس تلنگانہ ایٹالہ راجیندر سے ملاقات کرائی، جنھوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ایسے پٴْرجوش افراد کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔ وزیر فینانس نے وعدہ کیا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے اس مہم کیلئے اٴْن کی مالی مدد کے طور پر 35 لاکھ روپئے منظور کئے جائیں گے۔ سری سہادیو تاحال متعدد ایوارڈز جیت چکے ہیں جن میں گنیز ورلڈ ریکارڈز، لمکا بٴْک آف ریکارڈز، انڈیا بٴْک آف ریکارڈز کے علاوہ انٹرنیشنل میڈلز شامل ہیں۔ نیز وہ امریکی صدر براک اوباما، اٴْن کے پیشرو جارج بش سے بھی ایوارڈز پاچکے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :